جیکب آباد ،ْ پیر مٹھا سائیں کے عرس مبارک کے حوالے سے امیر بخش طاہری کی زیر صدارت اجلاس ،تیاریوں کا جائزہ

منگل 13 فروری 2018 17:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء)جماعت اصلاع المسلمین کا حضرت پیر مٹھا سائیں کے 53 واں سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے اجلاس امیر بخش طاہری کی صدارت میں ہوا جس میں صوبہ سندھ زون ون کے صوبائی عہدیداران نے شرکت کی صوبائی عہدیدار اقبال احمد سوہو طاہری، محمد اشرف جتوئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اولیائے کرام اور صوفیائے کرام دنیا میں جہاں سے بھی گزرے صوفیائے کرام رشدو ہدایت کے چراغ روشن کئے اسلام کی روشنی پھیلائی جس سے آج بھی دنیا فیضیاب ہورہی ہے پیر مٹھا کی تعلیمات میں انسانیت کی فلاح کا پیغام ملتا ہے آپ نے پیار ہ محبت کے پیغام کو عام کیا، اللہ کے ذکر سے مردہ دلوں کو روشن کیا آج کے اس فتن دور میں اللہ کے کامل دوستوں سے دوستی میں حقیقی فائدہ دین اور دنیا کی بھلائیوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے سلسلہ نقشبندیہ طاہریہ کے سالار خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائین کی قیادت میں جمائت اصلاح المسلمیں، جمیعت المائے طاہریہ ،روحانی طلبہ جماعت، پاکستان حضرت مٹھا سائین ، حضرت سہنا سائین کے مشن عشق مضطفیٰ تقویٰ ہ پرہیز گاری خلقِ خدا کی خدمت تعمیر ہ اصلاح معاشرہ اور اتحاد کی فکر کو عام کر رہی ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں