مولانا عبد الحفیظ بجارانی کی بیٹی کی وفات،مختلف سیاسی ، سماجی اور جماعت اسلامی کے کارکنان کا اظہار افسوس

پیر 19 فروری 2018 18:08

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) مولانا عبد الحفیظ بجارانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری صوبہ سندھ و امیر جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کی صاحبزادی کی وفات پر آبائی قصبہ کرم پور بجارانی میں ضلع بھر سے مختلف سیاسی ،سماجی ،اکابرین جماعت اسلامی اور کارکناں جماعت اسلامی کا تعزیت کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جیکب آباد شہر کے وفد جس میں سابق امیر جماعت اسلامی جیکب آبادشہر انجینیئر اعجاز، سابق نائب امیر و رکن ضلعی شوریٰ حاجی غوث بخش لاشاری، سابق قیم شہر ھدایت اللہ رند ،امیر حلقہ گلاب ماڑی حافظ عبد المنان ، سابق پریس سیکرٹری جیکب آباد شہر عبد اللہ برڑو، جنرل سیکریٹری الخدمت فاوئڈیشن ضلع جیکب آباد حق نواز نائچ ،محمد علی اور استاد محمد اصغر رند شامل تھے نے ان کے آبائی گائوں کرم پور میں انکی بیٹی کی وفات پر تعزیت کی اورلواحقیں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں