ْجیکب آباد: نظرانداز پی پی کے وارڈ ممبران اوریوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین استعفیٰ دینے لگے

علاقے کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے جلد پریس کانفرنس کرکے استعفیٰ دوں گا :یوسی چیئر مین میر امان اللہ خان پٹھان

پیر 19 فروری 2018 20:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) نظرانداز پی پی کے وارڈ ممبران اوریوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین استعفیٰ دینے لگے ،علاقے کے لوگوں کے مسائل حل نہیں کیے گئے جلد پریس کانفرنس کرکے استعفیٰ دوں گا :یوسی چیئر مین میر امان اللہ خان پٹھان تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلسل نظر اندازکرنے پر جیکب آباد کے بلدیاتی ممبران نے احتجاجاً استعفیٰ دے رہے ہیں جیکب آبادکے دووارڈ ممبران استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ یونین کونسل رندواہی کے چیئرمین میرامان اللہ خان پٹھان بھی استعفیٰ دینے پر غورکررہے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر یوسی رندواہی کے چیئر مین میرامان اللہ خان پٹھان نے کہاکہ میں اکیلا نہیں میرے ساتھ پانچ یوسیزکے چیئرمین ،وائس چیئرمین استعفیٰ دینے کے لیے تیارہیں جلد پریس کانفرنس میں اس کااعلان کروں گا میرامان اللہ خان پٹھان نے کہاکہ پارٹی کی جانب سے مسلسل نظراندازکیاجارہاہے علاقے کے مسائل حل نہیں کیے گئے شکایت کے باوجود بھی کچھ نہیں ہوا احتجاجاًیہ راستہ اختیارکررہے ہیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں