جیکب آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ضلع سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے عمران خان کی شادی کی خوشی میںشہر میںمٹھائی تقسیم

پیر 19 فروری 2018 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع سیکریٹری اطلاعات راز خان پٹھان نے چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی شادی کی خوشی میںشہر میںمٹھائی تقسیم کی اور کارکنان نے راز خان پٹھان کو خوشی کے اس موقع پر پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر میڈیا سے پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد کو تیسری شادی کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہے کہ اللہ تعالی دونوں کو سلامت رکھے اور لمبی عمر اور صحت اور تندرستی عطا فرمائے کیونکہ عمران خان پاکستان کی 21کروڑ عوام کی امید کی آخری کرن ہے اور انشااللہ عمران خان ہی پاکستان کے وزیراعظم ہونگے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں