سندھ میں 5 سال قبل کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل کیا جائے ،ڈاکٹر اے جی انصاری

منگل 20 فروری 2018 18:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) سندھ میں 5 سال قبل کانٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں کو مستقل اور سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ڈاکٹروں کا پروموش کیا جائے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی سندھ میڈیکل سیل کے چیئرمین ڈاکٹر اے جی انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ2014 میں ڈاکٹروں کو سندھ حکومت نے بھرتی کیا تھا لیکن اب تک ان کو مستقل نہیں کیا گیا جوکہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سندھ کے ڈاکٹروں کو پروموشن دینے کا حکم دیا ہے لیکن ابھی تک اس پر عمل نہیں کیا جارہا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں کے مطالبات کو منظور کرکے پھیلی بے چینی دور کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں