جیکب آباد میں بجلی کا بدترین طویل 14گھنٹوں کا بریک ڈاؤن، شہریوں کا غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج

ہفتہ 24 فروری 2018 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) جیکب آباد میں بجلی کا بدترین طویل 14گھنٹوں کا بریک ڈاؤن، شہریوں کا غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کے خلاف احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جمعہ کی شب 9بجے بارش کا بہانا بنا کر بجلی بند کردی گئی اور شہر بھر میں رات بھر بجلی بند رہی اور مسلسل 14گھنٹوں کے طویل بدترین بریک ڈاؤن کے بعد صبح 11بجے بجلی بحال کی گئی ، شہر اور گردونواح میں سیپکو حکام کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کے متعلق کوئی آگاہی بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی بتایا جارہا ہے کہ مسلسل طویل بریک ڈاؤن کی وجہ کیا ہے، سیپکو حکام کی جانب سے غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ طویل بریک ڈاؤن کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں