جے یو آئی کا پینے کے پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور مدارس کیخلاف سازشوںپر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) جے یو آئی کی جانب سے مدارس کیخلاف سازشوں، پینے کے پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ، صفائی نہ ہونے اور سماجی برائیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء ے اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے مدارس کے خلاف سازشوں، عوام کے بنیادی مسائل پینے کے پانی کی عدم فراہمی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ،صفائی نہ ہونے اور سماجی برائیوں کے خلاف جامعہ شیراز گڑہی خیروسے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا خالق داد بروہی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا سلیم اللہ، حاجی عباس بلوچ، مولانا محمد جان، مولانا جمال مصطفی تنیو، عبدالباسط بروہی، اسداللہ حیدری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جلوس میںسینکڑوں مظاہریں کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مدارس کے خلاف سازشیںبندکرو، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بند کرو، پینے کا پانی فراہم کرو، سماجی برائیاں ختم کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے بڑی تعداد میں مظاہرین شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے شدید نعریبازی کی بعد میں مظاہرین شہر کے اہم شاہی بازار اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وفاق المدارس سے کیے گئے معاہدے کے خلاف مدارس کیلئے نئے 12 صفحات پرمشتمل فارم بھرنے کے لیے حراساں کیا جا رہا ہے جس میں غیر ضروری اور نا مناسب شقیں شامل کر کے بدنیتی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کر رہی ہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے، پینے کے پانی کی عدم فراہمی بدبودار اور آرسنک سے بھرا ہوا پانی استعمال کرنے سے غریب آدمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار کو نقصان ہورہا ہے، صفائی نہ ہونے سے راستے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں، سماجی برایوں سے نوجواں طبقہ بے راہ روی کی طرف جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی ہے، مہا کرپشن کے باعث اربوں روپے ہڑپ کئے جا چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس اور مساجد کے خلاف سازشیں بند کی جائیں،سندھ حکومت اور مدارس کے درمیان معاہدے پر عمل کیا جائے، صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، تعلیم اور صحت میں سہولیات، سماجی برائیوں کے خاتمے اور کرپشن میں ملوث ملزماں کے خلاف نیب کاروائی کر کے عوام کو امن اور سکون کی زندگی بسر کرنی دی جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں