جیکب آباد،جے یو آئی کا شہر میں گندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گندگی کے باعث شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ، ڈاکٹر اے جی انصاری

منگل 27 فروری 2018 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) جے یو آئی کی جانب سے شہر میں گندگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جے یوآئی کی جانب سے شہر میں گندگی کے خلاف ایک احتجاجی جلوس ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند، مولانا عابد ابڑو، مولانا عبدالفتاح بھیو، علی محمد بروہی، رحمت اللہ کھکھرانی، ثناء اللہ بروہی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جامعہ محمدیہ سے جلوس نکال کر مارچ کیا اور گندگی کے خلاف نعریبازی کی، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گندگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر تالاب کی صورت اختیار کئے ہوئے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صفائی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اور شہریوں کی مشکلات کو دور کیا جائی

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں