سجاول،سجاول میں امن امان کی بہتری کے لئے اقدامات نہ ہوسکے ہیں ، چوری اور دیگرسماجی برائیوں میں اضافے کے بعد عوام پریشان

منگل 27 فروری 2018 20:51

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء)سجاول میں امن امان کی بہتری کے لئے اقدامات نہ ہوسکے ہیں ، جبکہ پولیس عملہ کو محض پروٹوکول ڈیوٹی اور کاغذی کاروائی تک محدود کردیاگیاہے ، سجاول ضلع بھر میں چوری اور دیگرسماجی برائیوں میں اضافے کے بعد عوام پریشان ہیں جبکہ مسروقہ اشیاء کی رپورٹنگ کو نظرانداز کرتے ہوئے ریکارڈ بہتربنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، من پسند عملے کی تعیناتی سے علاقے میں جرائم کا خاتمہ نہ ہوسکاہے ، سجاول ضلع بھر میں موٹرسائیکل چوریوں کا لامتناحی سلسلہ شروع ہوگیاہے جس کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی ہے ، ضلع میں قائم اینٹی ڈکوئٹی رابری سیل میں مقرر اہلکار کاروائی کرکے مختلف افرادکو گرفتارکرنے کے بعد مبینہ طورپر پیسے لیکر رہاکرنے کا کاروبار کررہے ہیں ،ذرائع کے مطابق مذکورہ سیل میں کچھ وقت پہلے ایک موٹرسائیکل چور کو گرفتارکرکے اسے لوٹ مارکے ارادے کے مقدمہ میں چالان کیاگیا، لیکن برآمد کی گئی موٹرسائیکلیں غائب ہوگئیں، جبکہ ملوث کباڑئے کو بھی بھاری رقم کے عیوض رہاکردیاگیا، اس طرح متعدد ملزموں کے ساتھ رعائتی نرخوں کا سلوک جاری ہے ،مقامی شہری اپنی متاع سے محروم ہورہے ہیں شہریوں نے سی ایم سندہ ، آئی جی سندہ سے اپیل کی ہے کہ سجاول میں جرائم کا نوٹس لیاجائے اور جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کو سخت سزا دیکر مسروقہ سامان کی واپسی کرائی جائے ۔

#

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں