اسلام آباد ؛عوام کیساتھ ’’دودھ‘‘ کے نام پر ’’دھوکا‘‘

مضر صحت کیمیکل کا استعمال ،50فیصد پانی ملاوٹ کا انکشاف

جمعرات 1 مارچ 2018 19:13

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) جیکب آباد میں عوام کے ساتھ ’’دودھ‘‘ کے نام ’’دھوکا‘‘ ہونے لگا، مضر صحت کیمیکل کے استعمال اور 50فیصد پانی کے ملاوٹ کا انکشاف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عوام کے ساتھ دودھ کے نام پر دھوکا کیا جانے لگا ہے ،شہر کی دوکانوں پر فروخت ہونے والے دودھ میں خطرناک کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ،معلوم ہوا ہے کہ شہر میں فروخت ہونے والے دودھ کو گاڑھا کرنے کے لیے مضر صحت کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے کیمیکل شدہ دودھ کے استعمال سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور شہر کی اکثر دوکانوں پر فروخت ہونے والے دودھ میں 50فیصد پانی ملانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جیکب آباد میں دودھ ٹیسٹ کرنے کی کوئی لیبارٹری ہی نہیں اور انتظامیہ کے پاس دودھ چیک کرنے کے آلات تک نہیں ہیں جس سے دودھ کو چیک کیا جائے کہ اس میں کون سے مضر صحت کیمیکل شامل کئے گئے ہیںانتظامیہ کے پاس صرف دودھ میں موجود پانی کو چیک کرنے والے آلات موجود ہیں مگر اس کے باوجود کبھی دودھ میں پانی کی ملاوٹ کو چیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصربے خوف ہوکر عوام کی صحت سے کھیلنے اور پیسے لوٹنے میں مصروف ہیں ، جیکب آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں دودھ کے نام پر شہریوں کی رگوں میں زہر اتارنے کا کاروبار جاری ہے مگر حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی عوام نے کہا ہے کہ شہر میں فروخت ہونے والے دودھ میں پانی، پاوڈر سمیت خطرناک کیمیکل شامل کئے جارہے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے مضر ہیں ، جیکب آباد کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی کوالٹی کو بہتر بنانے اور مضر صحت دودھ کی فروخت کو روکنے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں