جیکب آباد:ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں

ملزمان گرفتار، 400 گرام چرس، 280 لیٹر دیسی شراب برآمد

پیر 5 مارچ 2018 20:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2018ء) ضلع بھر میں پولیس کی کاروائیاں،9ملزمان گرفتار، 400 گرام چرس، 280 لیٹر دیسی شراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب 9ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، انچارج سی آئی اے ٹھل نے سنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ ناپر کوٹ ضلع شکارپور کے کیس میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم آچر ولد محمد صالح بنگلانی کو گرفتار کرلیاہے، ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ ٹھل اے سیکشن بمعہ اسٹاف نے سنیپ چیکنگ کے دوران نزد وین اسٹینڈ ٹھل شہر سے ایک اشتہاری ملزم مورڑو ولد نصراللہ نندوانی کو گرفتار کر لیا،علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ صدر بمعہ اسٹاف نے پیٹرولنگ کے دوران نزد پھلون فقیر درگاہ سے ایک ملزم آصف علی ولد عید محمد گولو کو 400 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا،تھانہ ائیر پورٹ کی حدود شیدی محلہ میں نوریز احمد کے گھر میں چوروں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی انچارچ 15 مددگار بمعہ اسٹاف نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک چور شہزاد ولد اللہ بخش بھٹی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ 3 چور اندھیرے کا فائدہ لیتے ہوئے فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ پر مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر منظور احمد ڈومکی نے تھانہ صدر کی حدود میں ہزار خان رند کی شراب بنانے کی بھٹی پہ چھاپے کے دوران 280 لیٹر دیسی شراب اور شراب بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لیا اور چار ملزمان وقار سومرو، غلام حیدر سومرو، نصیر بروہی اور نیاز سومروکو گرفتار کرلیا ،علاوہ ازیں سی آئی اے انچارج عبدالرسول بگھیو نے تھانہ میر پور برڑو کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد حنیف ولد کمال الدین گولو کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں