جیکب آبادکے نوجوانوں کی آرمی میں بھرتی آرمی حکام نی3ہزار سے زائد نوجوانوں کا جسمانی ٹیسٹ لیا

بدھ 7 مارچ 2018 18:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) جیکب آبادکے نوجوانوں کی آرمی میں بھرتی آرمی حکام نی3ہزار سے زائد نوجوانوں کا جسمانی ٹیسٹ لیا تفصیلات کے مطابق پاک آرمی سلیکشن آفس لاڑکانہ کے زیر اہتمام بلدیہ آفس جیکب آبادمیں آرمی میں بھرتی کے لیے نوجوانوںکا امتحان لیاگیا اس موقع پر ضلع بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی آرمی افسران نے تین ہزار سے زائد میٹرک پاس نوجوانوں کا جسمانی ٹیسٹ لیا آرمی حکام کا کہناتھاکہ بیروزگارنوجوانوں کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ ملک کے دفاع اورقوم کی خدمت کے لیے آرمی میں شامل ہوں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں