تیز رفتار ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم، خاتون جاں بحق ، بچے سمیت 2افراد زخمی

بدھ 7 مارچ 2018 18:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) تیزرفتارٹریکٹراور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ، بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گڑھی خیرو کے تھانہ میرانپورکی حدود میں جعفرآباد لنک روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر موٹرسائیکل پرچڑھ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار 40سالہ عورت شیر بی بی موقع پر ہلاک جبکہ فقیر محمد اور چار سالہ اظہر شدید زخمی ہوگئے جنہیں گڑھی خیرو اسپتال منتقل کیاگیا پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ٹریکٹر اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور بشیر کٹوہر کو گرفتارکرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں