جے یوآئی کے وفد کی نئے ایس ایس پی جیکب آبادسے ملاقات

بدھ 7 مارچ 2018 20:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2018ء) جے یوآئی کے وفد کی نئے ایس ایس پی جیکب آبادسے ملاقات بلوچستان سے خریداری کے لیے لوگوں کو پولیس کی جانب سے تنگ نہ کرنے اور شہرمیں ون وے روڈ کرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام جیکب آبادکے ایک وفد نے ضلعی امیرڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں نئے ایس ایس پی فیصل عبداللہ سے ملاقات کی وفد میں مولاناعبدالجباررند،حماد اللہ انصاری،حاجی محمد عباس بنگلانی،پروفیسراکبر ابڑو، دلیپ سچدیو،مولانا عابد ابڑو،حافظ عبدالغفارجکھرانی اوردیگر شامل تھے وفد نے ایس ایس پی سے مطالبہ کیاکہ جیکب آباد کاکاروبار بلوچستان سے وابستہ ہے بلوچستان سے آنے والے لوگوں کو تلاشی کے بہانے پولیس کی جانب سے بلاجواز تنگ کیاجاتاہے جس کے باعث خریداری کے لیے بلوچستان سے لوگوں نے آنا بند کردیاہے او رکاروبارشدید متاثرہورہاہے پولیس سرحد پر جرائم پیشہ عناصر کو ضرورگرفتارکرے پر بیگناہ لوگوں کو تنگ نہ کیاجائے جیکب آباد شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی سے ٹریفک کے مسائل پیداہوئے ہیں جس کے لیے شہرکے راستوں کو ون وے کیاجائے اور سماجی برائیوں،شراب،منشیات،فحاشی کے اڈے بند کرائے جائیں نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں صبح کے وقت ہوٹلزپر فحش فلمیں دوکانوں پر کیرم بورڈ ہونے کی وجہ سے نوجوان اسکول کے بجائے یہاںاپنا وقت ضائع کررہے ہیں اسکول کے اوقات میں ایسی دوکانیں بند کرائی جائیں ایس ایس پی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے تعاون سے جیکب آباد ضلع کو پرامن بنایاجائے گاپولیس کی زیادتی کی نشاندہی کی جائے کاروائی کریں گے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں