پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ایس ایس پی جیکب آباد سے ملاقات

جمعہ 9 مارچ 2018 18:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ایس ایس پی سے ملاقات تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری اطلاعات کے رازخان پٹھان کی قیادت میں وفد نے ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے رہنماء نے شہرمیں سماجی برائیوں کے خاتمے ،شہرمیں ٹریفک کے مسائل ،منشیات اورجواکے اڈوں کے خاتمے کامطالبہ کیا جس پر ایس ایس پی فصل عبداللہ چاچڑ نے وفد کے یقین دہانی کرائی کے جیکب آبادمیں سماجی برائیوں سمیت عوام کے دیگر مسائل کو حل کیاجائے گا عوام شہر کی بہتر ی اور امن امان کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں