ْجیکب آباد: شہر میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کے لیے ایس ایس پی نے بیوپاریوں سے مددمانگ لی

پیر 12 مارچ 2018 22:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء) شہر میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کے لیے ایس ایس پی نے بیوپاریوں سے مددمانگ لی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرمیں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد فیصل عبداللہ چاچڑ نے شہرمیں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کے لیے بیوپاریوں سے مددمانگ لی ہے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے چیمبر آف کامرس کے وفد سے ایس ایس پی نے یہ تعاون طلب کیا واضح رہے کہ سسٹیک کمپنی کی جانب سے جیکب آبادمیں 50سی سی ٹی وی کیمرہ 2011میں لگائے گئے تھے جن کی کوالٹی اور رزلٹ تسلی بخش نہیں تھا جو جلد ہی خراب ہوگئے اس وقت جیکب آبادمیں تقریباً37سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہوہے ہیں جن میں سے 13صرف ایس ایس پی آفس میں ہیں سی سی ٹی وی کیمرہ انچارج اصغر منگی کے مطابق جیکب آبادمیں 200کے قریب سی سی ٹی وی کیمرائوں کی ضرورت ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں