جیکب آباد پولیس کاکارنامہ چوری کے 5گرفتارملزمان کو ساڑھے 4لاکھ مبینہ رشوت لے کر آزاد کردیا

منگل 13 مارچ 2018 18:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) جیکب آباد پولیس کاکارنامہ چوری کے پانچ گرفتارملزمان کو ساڑھے 4لاکھ مبینہ رشوت لے کر آزاد کردیا ملزمان گرفتارہیں ایس ایس پی فیصل عبداللہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے کارنامے دن بدن بڑھتے جارہے ہیں جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود قائد اعظم روڈ سے موبائل کی دوکان سے ہونے والی 10لاکھ کی چوری کے پانچ ملزمان پولیس کی جانب سے گرفتارکیے گئے جنہیں مبینہ طورپر ساڑھے 4لاکھ روپے رشوت لے کر آزاد کردیاگیاہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے لگائے گئے چھاپوں کے دوران گھروں سے مویشی ،ٹی وی اوردیگر سامان بھی اٹھاکر غائب کردیاگیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑکا کہناتھاکہ سمیت کمار کی دوکان سے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ہیں تفتیش جاری ہے جلد کیس بھی داخل ہوگا مدعی کی جانب سے کیس داخل نہیں کیاگیاہے دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی حفیظ بلوچ نے رابطے پر بتایاکہ ہندوبیوپاری سمیت کمارکے چوری میں الٰہی بخش اورہمت چانڈیو گرفتارہیں جن کے خلاف دوداپورتھانہ پر کیس داخل کیاگیاہے چور دوداپورکی حدود سے گرفتارہوئے اس لیے کیس بھی اسی تھانہ پر داخل کیاگیاہے جبکہ ایس ایچ اوسٹی غضنفر بھٹو سے رابطہ کیاگیا تو انہوںنے تھوڑی دیر میں تفصیلات بتانے کاکہہ کر ٹال دیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں