رورل ہیلتھ سینٹر قادرپور میں غریب لوگوں صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،ڈاکٹرغلام مرتضیٰ سومرو

منگل 13 مارچ 2018 18:09

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) رورل ہیلتھ سینٹر قادرپور میں غریب لوگوں صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ہیپاٹائٹس، ملیریا، ٹائیفائیڈ سمیت دیگر بیماریوں کی مفت ٹیسٹیں کر کے ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علائقہ مکینوں کو زچگی کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپریڈنٹ آر ایچ سی قادر پور ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سومرو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز (آئی ایچ ایس)کے تعاون سے قادر پورسینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر100سے زائد مریضوں کی مختلف ٹیسٹیں جن میں ہیپاٹائٹس بی سی، شگر، ٹائیفائیڈ، ملیریا، سمیت دیگر بیماریوں کی ٹیسٹیں کی جاتی ہیں اور آر ایچ سی قادرپور میں روزانہ کے بنیاد پر 150سے زائد مریضوں کا چیک اپ کرنے کے بعد مفت ادویات دی جاتی ہیں، آئی ایچ سی کے آنے کے بعد قادرپورصحت مرکز غریب افراد کے لیے بہترین ادارہ بن چکا ہے اس سے قبل گاؤں کے لوگ صحت کی سہولیات کے لیے مختلف شہروں کی طرف جانے پر مجبور تھے پر اب انہیں اپنے ہی گائوں میں ایک بہترین صحت کا مرکز مل چکا ہے جہاں تمام سہولیات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں پر زچکی بھی کرائی جاتی ہے اور روزانہ کے بنیاد پر 3کیس کیے جاتے ہیں دوسری جانب دیہاتیوں عرض محمدکھوسہ، نصیر احمد، جا وید احمد چانڈیو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہمارے علائقہ 30ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل ہے جہاں پر اس سے پہلے صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھی پر جس دن سے انٹیگریٹیڈ ہیلتھ سروسز آئی ایچ سی نے کام شروع کیا ہے قادرپور صحت مرکز کی حالت بہتر ہو گئی ہے اور ہمیں صحت کی تمام تر سہولیات اپنے ہی گائوں میں مل رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں