جیکب آباد ،خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، 2 معصوم بچے جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 19:55

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، 2 معصوم بچے جاں بحق، 1500سے زائد مبتلا، محکمہ صحت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی وباء نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے ضلع بھر میں 1500 سے زائد بچوں کے مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ خسرہ کی وجہ سے دو معصوم بچوں فوت ہوگئے ہیں، فوت ہونے والے بچوں میں جعفرآباد محلہ کی 6 سالہ سویرا اور 5 سالہ فرزانہ شامل ہیں، جیکب آباد ضلع میں خسرہ کی بڑتی ہوئی وباء پر کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، شہر کی مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں خسرہ میں مبتلا بچوں کا رش ہے اور ہر اسپتال میں روزانہ 20 سے 25 بچے علاج کے لیے لائے جارہے ہیں جیکب آباد میں خسرہ کی خطرناک صورتحال کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے، بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر لکمیچند نے بتایا کہ ہمارے پاس روزانہ کی بنیاد پر خسرہ میں مبتلا بچے آرہے ہیں یہ وبائی بیماری ہے احتیاط کرنے سے اس سے بیماری سے بچا جاسکتا ہے گھر میں اگر ایک بچہ خسرہ میں مبتلا ہے تو اس کو دوسرے بچوں سے دور رکھا جائے کیوں کہ دوسرے بچوں میں بھی یہ بیماری پھیل سکتی ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر اشوک کیٹپال نے کہا کہ جیکب آباد میں خسرہ کی بیماری نے خطرناک صورت اختیار نہیں کی ہم بچوں کو ویکسین لگا رہے ہیں اور ضلع بھر میں خسرہ میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے خصوصی وارڈ قائم کئے گئے ہیں اور ضلع بھر میں ہماری ٹیمیں ٹیکے لگانے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں