ضلع اسمبلی جیکب آبادکااجلاس :میر ہزار خان بجارانی کے لیے فاتحہ خوانی ،سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے فنڈزمیں کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ

بدھ 14 مارچ 2018 20:43

ْ جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) ضلع اسمبلی جیکب آبادکااجلاس میر ہزار خان بجارانی کے لیے فاتحہ خوانی اورسندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے فنڈزمیں کرپشن کی تحقیقات کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع اسمبلی جیکب آبادکااجلاس ضلع چیئرمین سردار محمد پناہ اوڈھو کی صدارت میں ہوا جس میں حافظ عبدالجلیل بجارانی کی قرارداد پر سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ عبدالقادر پہوڑ،شہمیر خان ،مختیار احمد ،رابعہ بروہی اورعاصمہ کی جانب سے اپنے علاقوں میں اسکول کے لیے بلڈنگ دینے اور ترقیاتی کام کرانے کی قرارداد پیش کی گئیں جو منظورہوئیں اجلاس میں حاجی افضل کھوسونے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو ہرسال ضلع کونسل لگواتی ہے لیکن اس بار ایسانہیں کیاگیا جوسراسر زیادتی ہے اسمبلی کے ممبران کو بھی نظراندازکیاگیا 146ویں سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے فنڈز میں کرپشن کی گئی ہے جس کی تحقیقات کرائی جائے حافظ عبدالجلیل نے کہاکہ نمائش کس کی اجازت سے لگی یہ بھی دیکھاجائے علاوہ ازیں ضلع کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں کی جانچ پڑتال کے لیے سردار ذوالفقار سرکی ،حاجی افضل کھوسو ،حافظ عبدالجلیل اوردیگر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اجلاس میں مہران ہال کی مرمت جلد مکمل کرنے سمیت اراکین کو وظیفہ دینے کی بھی قرار داد منظورکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں