جیکب آباد،بلدیہ چیئرمین کے وارڈ کا 14روزسے ٹرانسفارمر خراب مکین گرمی سے بلبلا اٹھے

جمعرات 15 مارچ 2018 18:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) بلدیہ چیئرمین کے وارڈ کا 14روزسے ٹرانسفارمر خراب مکین گرمی سے بلبلا اٹھے تفصیلات کے مطابق بلدیہ جیکب آبادکے چیئرمین کے وارڈ 25کے گورنمنٹ ہائی اسکول روڈ کا 14روزسے ٹرانسفارمر خراب ہے جو ابھی تک تبدیل نہیں کیاگیا 14روزسے بجلی بند ہونے کے باعث مکین سخت پریشان ہیں اورشدید گرمی کی وجہ سے بلبلہ اٹھے ہیں مظہر علی ،محمد صدیق اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بجلی بحال کی جائے بصورت دیگر قومی شاہراہ پردھرنا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں