جیکب آباد،سی آئی اے پولیس کی کارروائی دیسی شراب کی بھٹی پہ چھاپہ، 1460 لیٹر دیسی شراب برآمد

جمعرات 15 مارچ 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2018ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی دیسی شراب کی بھٹی پہ چھاپہ، 1460 لیٹر دیسی شراب برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات براے منشیات، شراب کی روک تھام کو مدِنظر رکھتے ہوے انچارج سی آئی اے منظور احمد ڈومکی نے تھانہ آباد کی حدود میں گوٹھ دادو جکھرانی میں صیفل جکھرانی کی شراب بنانے کی بھٹی پہ چھاپے کے دوران 7 ڈرم جن میں 1400 لیٹر غیر تیار شدہ دیسی شراب اور 02 جھری کین جن میں 60 لیٹر تیار شدہ شراب برآمد کر لیا، جبکہ ملزمان پولیس کی گاڑیاں دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دیسی شراب کی بھٹی کے مالک صیفل جکھرانی کے خلاف تھانہ آباد پہ مندرجہ ذیل کیس درج کر دیا گیاملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں