جیکب آباد، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیپکو حکام کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 21ٹرانسفارمراتارلیے

جمعہ 16 مارچ 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں 12کروڑ سے زائد کی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سیپکو حکام کی کاروائی مختلف علاقوں سے 21ٹرانسفارمراتارلیے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکو حکام کی جانب سی12کروڑ سے زائد کی بقایاجات کی عدام ادائیگی پر مختلف علاقوں موچی بستی ،محبت جکھرانی ،سبھایو گڑھی ،بھٹائی ٹائون ،آباد ،سومرہ شاخ سمیت دیگر علاقوں سے 21ٹرانسفارمرز اتارلیے گئے ہیں اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایکسیئن جیکب آباد مختیار احمد انصاری نے بتایاکہ جو ٹرانسفارمرزاتارے گئے ہیں وہاں بل کی ادائیگی صفر ہے اس لیے ٹرانسفارمرزاتارے ہیں اور مذکورہ ٹرانسفارمرزپر ایک سو سے ڈیڑھ سوتک کنڈاکنکشن چل رہے تھے انہوںنے کہاکہ جب تک بل کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ٹرانسفارمرزبحال نہیں کیے جائیں گے ،انہوںنے کہاکہ ہماراآپریشن جاری ہے اورغیر قانونی کنکشن منقطع کرکے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے کاروائی جاری ہے عوام بجلی کی چوری روکنے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک سے بجلی کے بحران کو ختم کیاجاسکے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں