جیکب آباد،جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم کے تحت عائشہ ؓؓؓ اللہ کے عنوان پر تقریبات کا انعقاد

قرآن و سنت کے صحیح علم ہی سے حقیقی تصور خدا، تقوی، خوف آخرت اور اس کے نتیجے میں صحیح عمل پیدا ہو سکتا ہے، ضلع ناظمہ

پیر 19 مارچ 2018 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کی جانب سے اصلاح معاشرہ مہم کے تحت قصبہ حاصل خان اور گوٹھ دائو تعلقہ گڑھی خیرو میں امہات المومنین میں سے سیدہ اماں بیبی عائشہ ؓؓؓ اللہ کے عنوان پر منقعدہ تقریبات سے شاہدہ اعجاز ناظمہ جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد نے خطاب کیے ضلع ناظمہ کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کے صحیح علم ہی سے حقیقی تصور خدا، تقوی، خوف آخرت اور اس کے نتیجے میں صحیح عمل پیدا ہو سکتا ہے اور یہ وہ روشنی ہے جس سے ایک فرد اور امت کے دلوں کے اندر اخلاق و کردار کے تمام گوشوں کو روشن و منورکیا جا سکتا ہے اور یہ وہ تمام خصوصیات بلکہ ہمارے عقل اور علم و فہم سے بڑھ کر اماں بیبی عائشہ ؓؓؓ میں آخری حد تک موجود ہیں، آپ رسول کریم صلی اللہ کی واحد کنواری اہلیہ مبارکہ ہیں ، لقب صدیقہ اور حمیرا، پیدائشی طور پر مسلمان،قناعت،ایثار،جذبہ ہمدردی و قربانی جن کے آزاد کردہ غلام وں کی تعداد 67جس کی وجہ سے امت کو قرآن کا بڑا حصہ نصیب ہواجو ایک بڑے احا دیث کی راوی ،جن کی گود مبارکہ میں نبیمہربان ﷺ کا اس فانی دنیا کے سفر اختتام پذیر ہوا اور آپ ﷺرخصت ہوئے۔

(جاری ہے)

بیبی عائشہ رضہ اللہ علم و عمل کی اتاہ سمندر ہیں ،امت کی خواتین کے لیے سراسر ھدایت و روشنی ہیںآپ کی زندگی امت کے لیے مشعل راہ اور آخرت میں جنت کی ضمانت ہے بعد ازاں تقریبات نائب ناظمہ ضلع اماں لیلاں سمندر خان، شازیہ ھدایت اللہ رند ناظمہ رائیفل ناکہ اور ناظمہ دائو و نگراں حاصل کے ہمراہ کارکنان کے گھر جاکر تعزیتیں اور عیادتیں کی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں