جیکب آباد، مریض کے روپ میں سوار ہونے والوں نے رکشہ چھین لیا

منگل 20 مارچ 2018 22:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) مریض کے روپ میں سوار ہونے والوں نے رکشہ چھین لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے آباد تھانہ کی حدود میں واقع بائی پاس پر غزالی اسکول کے قریب چار مسلح افراد نے عامر ویسر سے چنگچی رکشہ چھین کر فرارہوگئے متاثر محنت کش عامر نے بتایاکہ رات کے وقت سٹی سینٹر سے تین مرداورایک عورت مریض کے روپ میں سوار ہوئے اور بائی پاس پرلے جانے کاکہابائی پاس پہنچنے کے بعد ایک شخص نے مجھ پر ہتھیار تان لیے اور پھر رکشہ چھین کر میرے ہاتھ پیر باندھنے کے بعد مجھے کھیت میں پھینک کر رکشہ لے کر فرارہوگئے عامر ویسر نے کہاکہ ایس ایس پی رہزنی کی واردات کا نوٹس لیں میں غریب ہوں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں