جیکب آبادمیں کرپشن کے خلاف نیب کے حق میں ریلی

بدھ 21 مارچ 2018 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) جیکب آبادمیں کرپشن کے خلاف نیب کے حق میں ریلی شہریوں کی شرکت شدید نعرے بازی کرپشن کرنے والوں کو گرفتارکرنے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع جیکب آبادکے ترقیاتی منصوبوں میں 45ارب سے زائد کی کرپشن کے خلاف اور نیب کے حق میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء اسلم ابڑو ،سردارسجاد بلیدی ،میر حسن خان پہنور،انور سومرو کی قیادت میں نکالاگیا جس میں مختلف جماعتوں کے کارکنان اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کرپشن کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اوردھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اورٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر اسلم ابڑو اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آبادمیں 45ارب سے زائد کی کرپشن کرکے شہریوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے والے منتخب نمائندوں ،افسران اور ٹھیکیداروں کو گرفتارکرکے سخت سزادی جائے نیب کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے نیب عوامی فنڈزکی لوٹ مار کرنے والوں کو جیل بھیجے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں