جیکب آباد، ڈگری کالج کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف طلبہ کا احتجاج

کرپٹ مافیانے کالج پرقبضہ کررکھاہے طلبہ کو سہولیات دینے کے بجائے تنگ کیاجارہاہے،حکومت نوٹس لے

جمعرات 22 مارچ 2018 21:06

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) ڈگری کالج کی کرپٹ انتظامیہ کے خلاف طلبہ کا احتجاج تفصیلات کے مطابق طلبہ کی جانب سے بوائز ڈگری کالج جیکب آبادمیں کلاسزنہ ہونے لیکچرار کی غیر حاضری اورسہولیات کے فقدا ن کے خلاف پرنسپل کے دفتر کے سامنے احتجاجی جلوس نکال کر نادر جمالی ،دلبر ودیگر کی قیادت میں دھرنا دیاگیا مظاہرین نے سخت نعریبازی کی اورخطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیانے کالج پرقبضہ کررکھاہے طلبہ کو سہولیات دینے کے بجائے تنگ کیاجارہاہے جس کانوٹس لیاجائے اورمسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کادائرہ بڑھایاجائے گا

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں