جیکب آباد،تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کا آغاز،کئی محلوں میں صفائی کی گئی

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کا آغاز،کئی محلوں میں صفائی کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پاکستان تحریک انصاف ضلع جیکب آباد کے انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ، تحریک انصاف کے کارکنان شہباز سومرو، غلام حسین گولو، فدا حسین اور دیگر نے ضلع انفارمیشن سیکریٹری راز خان پٹھان کی قیادت میں حق باہو محلہ، ٹاور روڈ اور قائد اعظم روڈ سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کی، اس موقع پر ضلع رہنما راز خان پٹھان نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے گھر سمیت اپنے محلے اور شہر کی صفائی کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ شہر صاف ہوگا تو ہم بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے دوران شہریوں کا کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے تحریک انصاف کی جانب سے شروع کی گئی تین روزہ صفائی مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں