جیکب آباد،روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے خواجہ محمد طاہر نقشبندی کا یوم ولادت منایا گیا

جمعرات 22 مارچ 2018 21:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2018ء) روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے سجن سائین کا یوم ولادت منایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں روحانی طلبہ جماعت کی جانب سے عظیم علمی اور روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمد طاہر نقشبندی المعروف سجن سائین کا 55واں یوم ولادت شایان شان طریقے سے منایا گیا، اس موقع پر طاہری ہاوس پر منعقدہ تقریب سے خلیفہ عبدالواحدطاہری، شاہد حسین برڑو، محمد آصف منجھو و دیگر نے خطاب میں کہا کہ سجن سائین کا پیغام انسانیت کے اصلاح ذکر اللہ اور عشق رسول میں مشغول رہنے سمیت امت کے اتحاد لوگوں میں اخوت و بھائی چارے کا فروغ ہے ، تقریب میں عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، آخر میں سجن سائین کی درازی عمر اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں