یوم پاکستان کے موقع پر جیکب آبادمیں تقاریب ،بحریہ کالج میں ڈی سی نے پرچم کشائی کی

جمعہ 23 مارچ 2018 20:58

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2018ء) یوم پاکستان کے موقع پر جیکب آبادمیں تقاریب بحریہ کالج میں ڈی سی نے پرچم کشائی کی تحریک انصاف نے کیک کاٹااور شہریوں میں قومی پرچم تقسیم کیے قومی امن کمیٹی کی ریلی تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے سلسلے میں بحریہ کالج میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو ،اسسٹنٹ کمشنر بلا ل سلیم ،ڈی اومشتاق احمد سدھایو نے پرچم کشائی کی جبکہ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے یوم پاکستان کے حوالے تقاریر کیں اور ٹبیلو پیش کیے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان تجدید عہد کادن ہے پاکستان بڑی جدوجہد کے بعد وجود میں آیا اس کی ترقی کے لیے ہمیں اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے دوسری جانب تحریک انصاف کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان کی جانب سے یوم پاکستان کی خوشی میں ڈی سی چوک پر تقریب کاانعقاد کیاگیا جس میں رازخان پٹھان نے تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکے صدرعبدالرحمن آفریدی کے ہمراہ کیک کاٹا تقریب میں موجود بچوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اوراپنی خوشی کااظہارکیا رازخان نے شہریوں میں سبز ہلالی پرچم بھی تقسیم کیے اورکہاکہ پاکستان ہم سے ہے اورہم پاکستان سے ہیں پاکستان کے لیے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دیں اور اس کے تحفظ کے لیے پاک فوج اوردیگر سیکورٹی ادارے دن رات مصروف عمل ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں امن اوربھائی چارے کے قیام کے لیے کرپشن اور دہشت گردی کاخاتمہ ضروری ہے علاوہ ازیں قومی امن کمیٹی کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی چیئر مین احسان علی عمرانی ،ضلعی صدر راشد بلیدی ،غلام اصغر مغیری ،نثار ابڑو کی قیادت میں نکالی گئی جس میں نیشنل پارٹی کے مختیار بلوچ ،شیعہ رہنماء شاہد حسین جوادی ،اے پی سی کے شعبان ابڑو ،آل پاکستان مسلم لیگ کے ظفر مغل ودیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی گیتوں پر رقص کرتے اورنعرے لگاتے ہوئے شہرکے راستوں پر مارچ کیا ڈی سی چوک پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ پاک فوج ملک کے دفاع کے فرائض بہتر طریقے سے انجام د ے رہی ہے ملک کی عوام پاک فوج سے محبت کرتی ہے اوران کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں