جیکب آباد،جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور ڈیوٹی سے غیر حاضررہنے والے 2اہلکار برطرف

ہفتہ 24 مارچ 2018 21:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2018ء) جیکب آباد میں ایس ایس پی نے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور ڈیوٹی سے غیر حاضررہنے والے اہلکاروں سمیت 29کے خلاف ایکشن لے لیا، 2اہلکار برطرف۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے جرائم پیشہ افراد سے رابطوں اور ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے سمیت غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرنے سمیت 29اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنا دی ہیں، لمبی غیر حاضری پرکانسٹیبل قربان علی اورکانسٹیبل ذوالفقار علی کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے جبکہ کانسٹیبل صفدر علی کو جبری رٹائرڈ اور ہیڈ کانسٹیبل عرض محمد کی ایک سال کی انکریمنٹ ختم کردی ہے ، جرائم پیشہ افراد سے رابطوں پر ہیڈ کانسٹیبل معشوق علی جکھرانی ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل کردیا ، ایف آئی آر رجسٹر کی گمشدگی پر ہیڈ کانسٹیبل بشیر احمد ابڑو کوہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل اور کانسٹیبل کجلو خان کو ایک کی ملازمت ختم کردی ہے اس کے علاوہ ڈیوٹی سے مختصر غیر حاضر رہنے والے 20اہلکاروں کی تنخواہ میں سے کٹوتی کے احکامات جاری کر دیئے اور 2 پولیس اہلکاروں کو فائنل شو کاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں معطل2 پولیس اہلکاروں کو نوکری پر بحال کر دیاہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں