جیکب آبادکی دستگیر کالونی میں بنائے گئے سی سی بلاک چھ ماہ میں ہی اکھڑنے لگے

ْ کروڑوں روپے ضائع مکین پریشان ناقص کام سے دہری پریشانی ہے گھر بھی نیچے ہوگئے ہیں احتجاج

منگل 27 مارچ 2018 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) جیکب آبادکی دستگیر کالونی میں بنائے گئے سی سی بلاک چھ ماہ میں ہی اکھڑنے لگے کروڑوں روپے ضائع مکین پریشان ناقص کام سے دہری پریشانی ہے گھر بھی نیچے ہوگئے ہیں احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے دستگیر کالونی کی مختلف گلیوں میں تعمیر کیے گئے سی سی بلاک چھ ماہ میں ہی اکھڑنا شروع ہوگئے ہیں ناقص کام کی وجہ سے جگہ جگہ سی سی بلاک میں گڑھے پڑ گئے ہیں اورمختلف مقامات سے سی سی بلاک اکھڑنا شروع ہوگیاہے جس پرعلاقہ مکینوں محمد ریحان،جاوید،ہاشم اوردیگرنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ناقص ترقیاتی کام کی وجہ سے ریلیف ملنے کے بجائے عوام کو زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے رو ڈ کے اوپر روڈ کی تعمیر سے ہمارے گھر نیچے ہوگئے ہیں ساری عمر کی جمع پونجی گھر کی تعمیر میں لگادیتے ہیں اور سڑکوں کی تعمیر جو سال سال میں ہوتی ہے ہمارے اس خرچ کو ضائع کردیتی ہے یہ روڈ پر روڈ کی تعمیر خلاف ضابطہ بھی ہے ٹھیکیداروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کے اس کام سے ہماری پراپرٹی کی ویلیو بھی متاثر ہوتی ہے کروڑوں روپے خرچ کرکے سی سی بلاک بنائے گئے جو چھ ماہ بھی نہیں چل سکے یہ تو پیسے کا ضیاع ہے معلوم ہواہے کہ کالونی میں ایک کروڑسے زائد کی لاگت میں یہ سی سی بلاک تعمیر کیے گئے ہیں مذکورہ کاموں کی افتتاحی تختی پر کام کی لاگت اور معیاد نہیں لکھی گئی جبکہ افتتاحی تاریخ ستمبر 2017اور ایم این اے میراعجازحسین جکھرانی ،بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی کانام لکھا گیاہے کہاجاتاہے کہ مذکورہ کام ایم این اے ،ایم پی اے اور بلدیہ کی جانب سے مشترکہ طورپر کیاگیاہے اس کا افتتاح بھی رکن قومی اسمبلی نے بلدیہ چیئرمین کے ہمراہ کیاتھا

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں