جیکب آباد، سی آئی اے پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس بر آمد کر لی ، مقدمہ درج

بدھ 28 مارچ 2018 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) جیکب آباد کے نواحی گائوں میںسی آئی اے پولیس کا چھاپہ، منشیات فروش کو گرفتار کر کے 10 کلو چرس بر آمد کر لی ، مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ آدم خان پہنور پر خفیہ اطلاع ملنے پر سی آئی اے پولیس کے انچارج منظور احمد ڈومکی نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مارکر عامر پہنور کو 10کلو چرس سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے واقعے کا مقدمہ آباد تھانہ پر اے ایس آئی یار محمد لاشاری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں