جیکب آباد،پیپلز پارٹی کے رہنما کی ہندو پنچائت کے صدر کی دھلائی ، ہندو پنچائت اور چیمبر کے رہنماؤں کا احتجاج اور پریس کانفرنس، گرفتاری کا مطالبہ

شٹر بند ہڑتال کی دھمکی

جمعرات 29 مارچ 2018 23:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما کی ہندو پنچائت کے صدر کی دھلائی ، ہندو پنچائت اور چیمبرس آف کامرس کے رہنماؤں کا احتجاج اور پریس کانفرنس، گرفتاری کا مطالبہ، شٹر بند ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔تفصیلات کے مطابق ہندو جنرل پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی تعلقہ جیکب آباد کے جنرل سیکریٹری اورضلع اسمبلی کے رکن صابر جکھرانی نے مجھے ایم این اے اعجاز جکھرانی کے بنگلے پر بلا کر بھتہ طلب کیا اور بھتہ نہ دینے پر مجھے سخت تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

ہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی نے چیمبرس آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی، پی پی شہید بھٹو کے صدر ندیم قریشی کے ہمراہ پریس کلب جیکب آباد پہنچ کرپر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مختلف طریقوں سے حراساں کرکے بھتہ وصول کیا جارہا ہے ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے حکم پر ان کے رشتیدار ہمیں تنگ کررہے ہیں مجھے صابر جکھرانی نے ایم این اے کے بنگلے پر بلا کر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا مگر ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ہم پاکستانی ہیں ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے ہمیں نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ، پہلے بھی ہماری ہندو برادری کے لوگوں کوقتل کیا گیا ہے مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ایم این اے میر اعجاز جکھرانی اور صابر جکھرانی پر ہوگی واقعے کا کیس داخل کرکے صابر جکھرانی کو گرفتار کیا جائے ، اس موقع پر چیمبرس آف کامرس کے صدر احمد علی بروہی نے اعلان کیا کہ اگر 24گھنٹوں کے اندرہندو پنچائت کے صدر لعل چند سیتلانی پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیاتو شٹر بند ہڑتال کی جائے گی اور واقعے کیخلاف ’’آج‘‘ جمعہ کو احتجاج کیا جائے گا، بعدازاں درجنوں افراد نے ہندو پنچائت کے صدر پر حملے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور نعریبازی کی، واقعے کی مسلم لیگ نواز کے عمران ابڑو اور تحریک انصاف کے ضلع صدر مولابخش سومرو نے ہندو پنچائت کے صدر پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری سے غنڈا گردی کی جارہی ہے ایس ایس پی ملزمان کو گرفتار کرکے اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کریں، دوسری جانب رابطہ کرنے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور ضلع اسمبلی کے رکن صابر جکھرانی نے الزامات کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں میں نے لعل چند پر کوئی تشدد نہیں کیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں