جیکب آباد ،گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

جمعہ 30 مارچ 2018 19:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری گھروں تک محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ کاروبار بھی متاثرہ ہورہا ہے ، جمعہ کے روز جیکب آؓاد میں گرمی کا درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ایک جانب شدید گرمی تو دوسری جانب بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کی جانب دلمراد لاشاری کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیامظاہرین نے جلوس نکال کر لوڈشیڈنگ کے خلاف نعریبازی کی اور ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا، اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب اباد ایشیا کا گرم ترین شہر ہے جہاں 14سے 18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ عوام کے ساتھ ذیادتی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے بصورت دیگر سیپکو آفیس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں