ہائی کورٹ کے حکم پر سیکنڈ سول جج کا جیکب آباد کے سیف ہائوس پرچھاپہ

ہفتہ 31 مارچ 2018 18:10

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء)ہائی کورٹ کے حکم پر سیکنڈ سول جج کا جیکب آباد کے سیف ہائوس پرچھاپہ عملہ موجود نہ تھا دروازے کو تالے لگے ہوئے تھے ہائوس انچارج سمیت ڈی سی اور ایس ایس پی 2اپریل کو عدالت طلب تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر سیکنڈ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ محمد اسلم کلہوڑو نے جیکب آباد کے وومن کرائسزز سینٹر میں قائم سیف ہائوس پر اچانک چھاپہ ماراتو سیف ہائوس بند ملا اوعملہ بھی موجود نہ تھا جس پر جج نے برہمی کا اظہار کیا واضح رہے کہ سیف ہائوس جسے چوبیس گھنٹے کھلے رہنا ہے پر یہاں تالے لگے ہوئے ہیں عورتوں کا تحفظ کیسے ہو گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں