جیکب آباد،کشمیریوں پر مظالم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 اپریل 2018 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) کشمیریوں پر مظالم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ بھارتی ترنگہ نذر آتش سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان کی قیادت میں پٹھان ہائوس سے نکالاگیاجس میں منیر لہڑی ،عبدالرشید پٹھان،فاروق پیرزادہ،فہد گولواوردیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین پاکستان کشمیر اورپاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں مظاہرین نے بھارتی ترنگے کو نذرآتش کیا اور مودی حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی رازخان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کیاجائے اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں