سیالکوٹ کے صحافی کے قتل کے خلاف جیکب آبادمیں ٹی یو جے کا احتجاج

منگل 3 اپریل 2018 18:49

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) سیالکوٹ کے صحافی کے قتل کے خلاف جیکب آبادمیں ٹی یو جے کا احتجاج صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے عبدالرحمن آفریدی تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے صحافی ذیشان بٹ کے بہیمانہ قتل پر تعلقہ یونین آف جرنلسٹ جیکب آبادکا ہنگامی اجلاس صدر عبدالرحمن آفریدی کی صدارت میں ہوا جس میں زاہد حسین رند،آصف علی بھٹی ،سید وسیم عباس،خاوند بخش بھٹی ،ذوالفقار اچکزئی ،غلام عباس سومرو،عبدالغنی کھوسو، وکی وادھوانی ،جیش تلسی ،آصف لاشاری ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں سیالکوٹ کے صحافی کے قتل کی شدید لفظوں میں مذمت کی گئی عبدالرحمن آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذیشان بٹ کا بہیمانہ قتل جمہوری نظام پر سوالیہ نشان ہے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے اور قاتلوں کو فی الفور گرفتارکرکے صحافیوں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں