جیکب آباد،تحریک انصاف کے نواب شاہ جلسے کے سلسلے میں رازخان نے شہرمیں پمفلٹ تقسیم کیے

بدھ 4 اپریل 2018 17:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے نواب شاہ جلسے کے سلسلے میں رازخان نے شہرمیں پمفلٹ تقسیم کیے شہریوں کو شرکت کی دعوت تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے (آج)نواب شاہ میں جلسہ عام کے سلسلے میں ضلعی سیکریٹری اطلاعات رازخان پٹھان نے شہرمیں پمفلٹ تقسیم کیے اورشہریوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رازخان نے کہاکہ سندھ کی عوام پی پی سے بیزار ہوچکی ہے اوراب تبدیلی چاہتی ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانواب شاہ میں جلسہ مخالفین کی ضمانتیں ضبط کردے گا عمران خان غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں عوام ان کاساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں