ڈاکٹر جہانگیر کی دسویں برسی دس سال گزرنے کے باوجود ورثاء انصاف کے منتظر

بدھ 4 اپریل 2018 17:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) ڈاکٹر جہانگیر کی دسویں برسی دس سال گزرنے کے باوجود ورثاء انصاف کے منتظر تاحال ڈاکٹر کے قتل کا فیصلہ نہ ہوسکاتفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی میں مبینہ طورپر جلا کر قتل کیے گئے ڈاکٹر جہانگیر ابڑو کی دسویں برسی منائی گئی دس سال گذرنے کے باوجود ورثاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ڈاکٹر جہانگیر کے قتل کاکیس دس سال سے ہائی کورٹ سکھر میں زیر سماعت ہے جس کاتاحال فیصلہ نہیں ہوسکاہے اس سلسلے میں مقتول کے والد گل حسن ابڑوکاکہناہے کہ میرابیٹا بڑا قابل تھا اسے دھوکے سے ریلوے کالونی بلاکر جلاکر قتل کیاگیا لیکن ابھی تک ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا قاتل آج بھی آزاد ہیں اورہمیں کیس سے دستبردارہونے کے لیے مختلف طریقوں سے ڈرا اوردھمکارہے ہیں ہمارے ساتھ انصاف کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں