جیکب آباد،قبضہ مافیا کو معاف نہیں کیا جائے گا ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے،ریاض علی لغاری

محکمہ ریلوے کاسی پیک کے منصوبے پر عمل کے لیے ریلوے کی سرکاری زمین سے قبضے ختم کرانے کا پلان تیار، جلد آپریشن کرنے کا فیصلہ، ڈی ایس ریلوے سکھر

جمعرات 5 اپریل 2018 22:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2018ء) محکمہ ریلوے کا اجلاس ، سی پیک کے منصوبے پر عمل کرانے کے لیے ریلوے کی سرکاری زمین سے قبضے ختم کرانے کے لیے پلان تیار، جلد آپریشن کرنے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈی ایس ریلوے سکھر ریاض علی لغاری کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ڈی ای این ٹو ساجد حسین چنہ، ایس ایس پی ریلوے ملک عتیق سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، جس میں سی پیک کے منصوبے پر عمل کرانے کے لیے ریلوے کی سرکاری ایراضی ، کوارٹرز اور بنگلوں سء قبضے ختم کرانے کے لیے پلان تیار کرکے جلد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں ڈی ایس ریلوے نے حکام کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرکے ریلوے کی زمین ، کوارٹرز اور بنگلوں سے قبضے ختم کرائے جائیں ، جس کے بعد ڈی ایس پی ریلوے مختیار علی جتوئی نے بتایا کہ آئندہ ہفتے جیکب آباد پہنچ کر کیمپ قائم کرکے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کی جائے گا انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا چاہے وہ جتنے بااثر کیوں نہ ہو قبضے خالی کرانے سمیت قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں