انکوائری کے دوران ہنگامہ کرنے والے سات سیپکو ملازمین کے خلاف ایکسیئن نے اے سی لاڑکانہ سمیت دیگر بالا حکام کو لیٹر لکھ دیاگیا

ہفتہ 7 اپریل 2018 20:16

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) انکوائری کے دوران ہنگامہ کرنے والے سات سیپکو ملازمین کے خلاف ایکسیئن نے اے سی لاڑکانہ سمیت دیگر بالا حکام کو لیٹر لکھ دیاانکوائری کوسبوتاژ کرنے الزام تفصیلات کے مطابق سیپکو جیکب آبادمیں کرپشن کے متعلق پیغام یونین کے طاہر ابڑوکی درخواست پر ڈپٹی مینیجر ایس اینڈ آئی ظہیر الدین شیخ کی سربراہی میں آنے والی ٹیم کی انکوائری کے دوران ہنگامہ کرنے نعرے لگانے پر سات ملازمین حاکم مغیری ،عقیل پٹھان،حسین بخش لاشاری،اصغر شاہ ،سلطان کھوسو،ذوالفقار مہر اورعزیزاللہ لاشاری کے خلاف سپریٹینڈنٹ انجنیئر لاڑکانہ کو ایکسیئن جیکب آباد مختیار احمد انصاری نے لیٹرنمبرXEN/ODJ/SEPCO/ADMIN/1875-1879 لکھاہے اور الزام عائد کیاہے کہ مذکورہ ملازمین نے انکوائری کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور ہجوم جمع کرکے مجھ سمیت انکوائری کرنے والی ٹیم کے ساتھ درخواست گزار کے خلاف نعرے لگائے ان کے خلاف کاروائی کی جائے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملازمین کو معطل کرکے ٹرانسفرکردیاگیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں