جیکب آباد پولیس کی کارروئیاں ،سنگین مقدمات میں مطلوب 89اشتہاری، 134روپوش ملزمان گرفتار

بدھ 11 اپریل 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) جیکب آباد میں مارچ مہینے کی پولیس رپورٹ پیش، سنگین مقدمات میں مطلوب 89اشتہاری، 134روپوش ملزمان کو گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ، بہتر کارکردگی پیش کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی جانب سے مارچ کے مہینے کی پولیس کارگردگی کا جائزہ لینے کے لئے کرائم میٹنگ کی گئی،اجلاس میں ضلع بھرمیں مجموعی طور پر جرائم کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ، اجلاس میں مارچ مہینے کی رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد پولیس نے سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 89 اشتہاری اور 134روپوش ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے 5بندوقیں، 10پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ ضلع بھر میں منشیات کے اڈوں پر کاروائی کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 14 کلو 400 گرام چرس، 12 کلو بھنگ، 1 ہزار 3 سو 11 لیٹرشراب اور 60 کلو پوست برآمد کی گئی، اسی طرح ضلع بھر میں جوا کے اڈوں پہ چھاپوں کے دوران جوا پر لگائی گئی رقم 1 لاکھ 92 ہزار 400 روپے برآمد کر لی گئی جبکہ جواریوں کے خلاف 22 مقدمات درج کئے گئے، مارچ کے مہینے میںجن پولیس افسران کی کارگردگی بہترین رہی ان میں پہلی پوزیشن ایس ایچ او تھانہ ٹھل بی سیکشن نثارعالم ابڑو کی رہی جس کے لیے ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو سی سی -2 سرٹیفکیٹ دینے کی سفارش کی، دوسری پوزیشن ایس ایچ او تھانہ صدر جیکب آبادمحمد شریف مہر، تیسری پوزیشن انچارج سی آئی ای-2 ٹھل سب انسپکٹر ہدایت اللہ بجارانی، چوتھی پوزیشن انچارج سی آئی ای-1 جیکب آبادسب انسپکٹر منظور احمد ڈومکی جن کو ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے سی سی ط 3 سرٹیفکیٹ کا انعام دیا گیا، اجلاس میں اطمینان بخش کارگردگی نہ رینے پرا یس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر اصغر علی جروار، ہیڈ محرر تھانہ سول لائن خادم کوئری ، کانسٹیبل طفیل احمد، 15مددگار جیکب آباد کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ انچارج سی آئی اے -3سب انسپکٹر لیاقت علی لاشاری،انچارج 15مددگار ٹھل بشیر احمد نصیرانی، انچارج 15 مددگار جیکب آبادہیڈ کانسٹیبل زوار علی شاہ کو 10روز کے اندر کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ جاری کی گئی بصورت دیگر ان کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ، اجلاس میںایس ایس پی جیکب آباد نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ ضلع بھر میں پولیس کاروائیاں تیز کرکے اشتہاری و روپوش ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں