جیکب آباد کے مقامی ہوٹل سے سبی بلوچستان کے رہائشی کی لاش برآمد

بدھ 11 اپریل 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2018ء) جیکب آباد کے مقامی ہوٹل سے سبی بلوچستان کے رہائشی کی لاش برآمد، موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی: پولیس ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود ٹاور روڈ کے قریب واقعے ایک مقامی ہوٹل میں بلوچستان کے علاقے سبی کے رہائشی 70سالہ نظیر احمد ڈومکی کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد ہوئی ہے ، ہوٹل مالکان کے مطابق کمرے کا دروازہ نہیں کھلا تو ہم نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے پہنچ کر دروازہ توڑ کر کھلا تو اندر وہ شخص مردہ پایا گیا اور اس کے منہ سے جھاگ بہہ رہی تھی ، رابطہ کرنے پر پولیس کا کہنا تھا کہ موت کی وجہ معلوم نہیں اس لیے لاش کاپوسٹ مارٹم کرایا جائے گا تاکہ موت کی وجہ معلوم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں