جیکب آباد، 4سال قبل اغوا ہونے والے مغوی بچے کو بازیاب نہ کرانے پر والد ین کا پو لیس کے خلاف احتجاج،بیٹے کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ

جمعرات 12 اپریل 2018 23:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2018ء) جیکب آباد سے 4سال قبل اغوا ہونے والے مغوی بچے کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام، والد کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دلمراد تھانہ کی حدود قصبہ محمد اسماعیل کھوسو سے 4سال قبل اغوا ہونے والے مغوی بچے 12سالہ حافظ الطاف حسین کھوسو کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے ، مغوی بچے کے والدین اپنے بچے کی عدم بازیابی کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، گذشتہ روز مغوی بچے کے والد حبیب اللہ کھوسو نے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا اور اپنے بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر مغوی بچے کے والد حبیب اللہ کھوسو نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے بیٹے کو اغوا ہوئے 4سال کا عرصہ گر چکا ہے ہم نے دربدر کی ٹھوکریں کھائی مگر بیٹے کے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہی، پولیس صرف تسلیاں دینے میں مصروف ہیں جبکہ بیٹے کی بازیابی کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ، انہوں نے کہا کہ پولیس کو اغوا کاروں کی نشاندہی بھی کی ہے مگر ان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس تیار نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بغوی بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں