واٹر کمیشن کا جیکب آباد کا دورہ ،جسٹس امیرہانی مسلم نے میٹھے پانی کے میگا منصوبے کاجائزہ لیا

جمعہ 13 اپریل 2018 19:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) واٹر کمیشن کا جیکب آباد کا دورہ ،جسٹس امیرہانی مسلم نے میٹھے پانی کے میگا منصوبے کاجائزہ لیا وارننگ کے باوجودمنصوبہ مکمل نہ کرنے اور منصوبہ میں تاخیر اور غیرتسلی بخش کام کے باعث افسران پر برس پڑے،ڈی سی اور یو ایڈ کے ٹیکنو سمیت دیگر سے باز پرس، جلدازجلد منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں یوایس ایڈ کے تعاون سی36ملین ڈالر کی لاگت سے چار سال قبل شروع ہونے والاواٹرسپلائی کا میگا پروجیکٹ مکمل نہ ہونے سکااور شہریوں کو پانی کی فراہمی نہیں ہورہی اور منصوبے میں تاخیر کی گئی ہے ، اس سلسلے میںسپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل کردہ واٹر کمیشن کے سربراہ (ر) جسٹس امیرہانی مسلم نے شہریوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گذشتہ روز جیکب آبادپہنچے،جسٹس امیرہانی مسلم نے انجینئرپبلک ہیلتھ،پروجیکٹ ٹھیکیداران اورکمشنر لاڑکانہ عباس بلوچ ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ،ڈپٹی کمشنرمحمدنعیم سندھوودیگر افسران کے ہمراہ واٹرسپلائی کے میگا پروجیکٹ میں پانی کے تالابوں مشینری اور منصوبہ میں جاری کام کاجائزہ لیا اس موقع پر جسٹس امیرہانی مسلم نے منصوبے میں تاخیر اور غیرتسلی بخش کام کے باعث ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، یو ایس ایڈ کے ٹیکنو افسر ایس ایم شاہد اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعلقہ افسران پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ اپریل 2017میں مکمل ہونا تھا مگر ایک برس کی تاخیرہونے کے باوجود مکمل تو نہیں ہوا مگر اب بھی بہت کام باقی رہتا ہے،جسٹس امیرہانی مسلم نے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واٹرسپلائی کے منصوبے کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو صاف شفاف میٹھا پانی فراہم کیا جائے غفلت برتنے والوں کو ہر گزمعاف نہیں کیا جائے، دورے کے موقع پر فلٹریشن پلانٹ پر کام کرنے والے عملے نے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایات کیں جس پر امیر ہانی مسلم نے ڈی سی ہدایت کی کہ ملازمین کو جلد تنخواہ جاری کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں