جیکب آباد ،جمس میں ایمرجنسی وارڈشروع نہ کرنے کے خلاف اے پی سی کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 اپریل 2018 19:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2018ء) جمس میں ایمرجنسی وارڈشروع نہ کرنے کے خلاف اے پی سی کا احتجاجی مظاہرہ نعرے تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کمیٹی کے زیر اہتمام جمس میں ایمر جنسی وارڈ شروع نہ کرنے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ صدر شعبان ابڑو،عابد سندھی ،،مختیار بلوچ ،ایڈوکیٹ جی ایم سومرو،طارق رند کی قیادت میں نکالا گیا جس میں عام انسان تحریک،نیشنل پارٹی ،بی این پی،جسقم،امن کمیٹی،اے پی ایم ایل و دیگر جماعتوں نے شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث رود بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمس کو تبا ہ کیا جا رہا ہے ایمرجنسی وارڈ اب تک شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث مریض پریشان ہیںجمس کی بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ہے جعلی ادویات دی جا رہی ہیںجلد ایمرجنسی شروع نہ کی گئی تو جمس کے گیٹ پر دہرنا دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں