ثمینہ سندھو کو قتل کے خلاف جیکب آباد میں فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ نعرے

جمعہ 13 اپریل 2018 20:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) ثمینہ سندھو کو قتل کے خلاف جیکب آباد میں فنکاروں کا احتجاجی مظاہرہ نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثمینہ سندھو کے لاڑکانہ میں بہیمانہ قتل کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ استاد عبدالرزاق جمالی ،گل زیب پہنور،امداد لاشاری ،آٓصف بھٹی ،حضور بخش ابڑوکی قیادت میں نکالا گیا جس میںفنکاروں نے شرکت کی مظاہرین نے قاتل کو پھانسی دو کے نعرے لگاتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی انہوں نے کہا کہ فنکارہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے مقتولہ کے ورثاء کو صلاح کرنے کے لئے دھمکایا جا رہا ہے تحفظ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں