جیکب آباد :پاک آرمی میں بھرتی 16اپریل سے شروع ہو رہی ہے میجر صفیان

جمعہ 13 اپریل 2018 20:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء)پاک آرمی میں بھرتی 16اپریل سے شروع ہو رہی ہے میجر صفیان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھرتی 16اپریل سے شروع کی جارہی ہے یہ بات آرمی سلیکشن اور ریکروٹمینٹ میجر صفیان نے اپنے پریس بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ،لاڑکانہ ،کندھکوٹ ،شکارپور ،قمبر شہداد کوٹ دادو اور دیگر اضلاع کے میٹر پاس نوجوانوں کی بھرتی دفتر لاڑکانہ میں بھرتی کی جائے گی اصل تعلیمی اسناد شناختی کارڈ یا ب فارم،4عدد تصاویرسمیت تشریف لائیں عمر 17سے 23سال قد 5فٹ6انچ ہوویب سائیٹ پر آن لائن رجسٹریشن بھی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان پاک فوج میں بھرتی ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کریں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں