جماعت اسلامی حلقہ خواتیں کے تحت ماہ شعبان استقبال رمضان کے اجتماعات منعقد ہوںگے

جمعرات 26 اپریل 2018 22:02

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) شاہدہ اعجاز ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،جماعت اسلامی خواتین صوبہ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ماہ شعبان میں ضلع دادو میں 27 اور 28اپریل ،29اپریل لاڑکانہ، ضلع جیکب آباد، 30 اپریل شکارپور،یکم مئی 2018 سکھر، 2 مئی خیر پور ، 3 مئی نوشہرو فیروز،4 مئی مٹیاری،5 مئی نوابشاہ،6 مئی سانگھڑ اور 7مئی میرپور خاص، 8 مئی حیدر آباد،9 مئی کو ضلع بدین اور 10 مئی 2018 کو ٹنڈو محمد خان میں استقبال رمضان کے اجتماعات منعقد کرنا دراصل رمضان المبارک میں احسن انداز سے قرب الٰہی کا ذریعہ حصول ہے اور زیادہ سے زیادہ برکتوںاور رحمتوں کو سمیٹنے کا ذریعہ بھی ایسے اجتماعات بہترین تربیت اور یادہانی ہے دوسری جانب اجتماعات جس میں ناظمہ صوبہ جماعت اسلامی عطیہ نثار اور پوری صوبائی ٹیم کی شرکت کارکنان جماعت کے لیے اپنی رہنما سے جڑے رہنے، اپنے اعتماد میں اضافہ کا باعث اور ملاقات کا زبردست موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں